ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی صدر اپنا اعلان واپس لیں، عرب وزرائے خارجہ

امریکی صدر اپنا اعلان واپس لیں، عرب وزرائے خارجہ

Mon, 11 Dec 2017 11:19:29    S.O. News Service

ریاض10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو واپس لیں۔ عرب وزراء نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ امریکی فیصلے کی مذمتی قرارداد منظور کرے۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مصری دار الحکومت قاہرہ میں اتوار دس دسمبر کی صبح میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی فیصلے کی مذمت کی قرارداد جلد جمع کرائی جائے گی۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی حامی تنظیم الفتح نے عوام کو احتجاج جاری رکھنے کا کہا ہے۔


Share: